• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بھارت پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج بھارت پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے، پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج چوکس ہیں۔

نارووال میں پیس ڈائیلاگ امن کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ آج بھارت نے جو ہندوتوا کی نفرت پیدا کی وہ اس آگ میں خود جل رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک عام نوجوان میں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت کے بیج بوئے گئے، اس نوجوان کے پستول سے نکلنے والی گولی ابھی میرے جسم میں موجود ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے، جس کی وجہ سے لوگ اس سے متاثر ہورہے ہیں، 2018ء کے الیکشن کے وقت ہمارے خلاف نفرت پھیلائی گئی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت دن رات کام کر رہی ہے، ہم نے پاکستان کے معاشرے کو ایک نفرت سے پاک ملک بنانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید