• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 17 سے مشہور ہونیوالی سونیا بنسل کا اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ

بگ باس 17 سے مشہور ہونے والی ہندی اور تیلگو فلموں کی اداکارہ سونیا بنسل نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انڈسٹری نے انھیں سکون نہیں دیا، یہ نہایت ہی تاریک جگہ ہے۔ 

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے اپنے فیصلے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب خود کو دریافت کرنے کی راہ پر گامزن ہونا چاہتی ہیں۔ 

آگرہ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ سونیا نے کہا گو کہ انڈسٹری نے مجھے شناخت اور شہرت دی، لیکن مجھے یہاں کبھی حقیقی سکون نہیں ملا۔ 

انھوں نے کہا کہ کامیابی کے پیچھے بھاگنے سے میں نے خود کو کھو دیا، بعض اوقات ہم دوسروں کے لیے سب کچھ کرنے میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ خود کو فراموش کردیتے ہیں۔ 

انکے مطابق انھیں لگا کہ میں تو یہ تک نہیں جانتی کہ میرا اصل مقصد کیا ہے۔ خود کو منوانے، چکا چوند میں رکھنے اور مزید کمانے کی اس دوڑ میں، میں نے خود کو ہی کھو دیا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید