پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی بڑی بہو کے ہمراہ وی لاگ شیئر کیا ہے۔
آج کل پاکستان کے نامور فنکار بھی یوٹیوب پر کانٹینٹ بنانے سمیت اپنے مداحوں کے ساتھ اس پلیٹ فارم کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔
ڈرامہ اسکرین پر منفرد کردار کرنے والے فنکار اپنے ذاتی یوٹیوب چینلز پر مداحوں کو اپنی نجی زندگی سے متعلق آگاہ رکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پہلے کی نسبت آج مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں سے متعلق زیادہ معلومات رکھتے ہیں اور ان سے قریب نظر آتے ہیں۔
اداکارہ اسما عباس بھی انہی فنکاروں میں شامل ہیں اور اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے مداحوں کے ساتھ روزانہ کی مصروفیت شیئر کرتی ہیں۔
حالیہ وی لاگ میں اداکارہ اسما عباس نے بتایا کہ مداح میری بہوؤں سے متعلق سوال کرتے ہیں کہ میرے وہ لاگ میں وہ کیوں نظر آتی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری بہوئیں اپنے اپنے گھروں میں رہتی ہیں اور میں ان کی زندگیوں میں ذرا سا بھی عمل دخل نہیں دیتی، میں اپنی بہوؤں سے ملتی ہوں، ہم ساتھ بیٹھتے ہیں ایک ساتھ انجوائے کرتے ہیں مگر میں اپنے بچوں کی ذاتی زندگیوں میں نہیں بولتی۔
اسما عباس نے اپنے مداحوں سے بڑی بہو کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میری اپنی بہو سے کوئی لڑائی ہے مگر ایسا نہیں ہے، ہم ایک دوسرے کی نجی زندگیوں کا احترام کرتے ہیں اور کرنا بھی چاہیے، کم ملیں مگر دلوں میں محبت رکھیں، ایسا نہ کریں کہ ہر وقت بہوؤں کے سر پر بیٹھے رہیں۔
اپنے وی لاگ میں مزید کہا کہ یہ رشتے بہت نازک ہوتے ہیں، اسی لیے پیار کریں اور پیار دیں، عزت دیں اور عزت کروائیں، میری بڑی بہو میرے گھر کے اوپر والی منزل میں رہتی ہے مگر میں ان کے معاملات میں دلچسپی نہیں لیتی۔