• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو منہ توڑ جواب کے بعد خواجہ آصف نے دلچسپ میمز شیئر کردیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف سوشل میڈیا کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میم گیم میں اپنی نوجوان نسل کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے شروع ہوتے ہی پاکستانیوں نے بھارتیوں کو میمز کے ذریعے ان کی اوقات یاد دلانا شروع کردی تھی۔

جہاں پاکستانی ’کی بورڈ واریئرز‘ یہ میم گیم جیتتے نظر آئے وہیں پاک فوج نے بھی بھارتی ہوائی حملوں کا ایسا جواب دیا کہ پڑوسی ملک کے سوشل میڈیا صارفین میمز بنانا بھول گئے۔ 

ایسے میں پاکستان کے وزیرِ دفاع بھی جنگی میدان کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتیوں کو ناک چڑھاتے نظر آئے۔


خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دو میمز شیئر کیں جنہوں نے بھارتیوں کو آئینہ دکھایا اور پاکستانیوں کو خوب محظوظ کیا۔

خواجہ آصف کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اے آئی پر مبنی میم میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے طیاروں کا ملبہ سائیکل پر اٹھائے لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔


دوسری میم میں فرانس کو اپنے رافیل جنگی طیارے کو بھارتی نکمی فوج کے ہاتھوں فیل ہونے پر بھارتی فوج کے ہیڈکرارٹر کے باہر جوتا لیے کھڑا دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے 3 بھارتی رافیل لڑاکا طیارے مار گرائے جانے سے بھارت کے سیکیورٹی اور دفاعی نظام کو اسٹریٹجک، نفسیاتی اور سفارتی سطح پر ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کامیاب کارروائی پاک فضائیہ کےلیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ بھارت کےلیے یہ صورتحال فضائی دفاعی تیاری اور کارروائیوں کے طریقہ کار میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید