وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دشمن کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔
یہ ویڈیو خواجہ آصف نے رواں ہفتے کے آغاز میں اپنے آفیشل ایکس اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
خواجہ آصف نے 1966ء کی کلاسک فلم ’دی گڈ، دی بیڈ اینڈ دی اگلی‘ کا کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کسی تبصرے کی ضرورت نہیں‘۔
ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو بطور ہندوستان جبکہ دوسرے کو بطور پاکستان دکھایا گیا ہے۔
اس کلپ میں بھارت کی نمائندگی کرتا شخص ہاتھ میں پستول لیے ایک گھر میں داخل ہوتا ہے اور اپنے حریف (پاکستان) کو بتاتا ہے کہ میں لمبے عرصے سے میں تمہیں ڈھونڈ رہا تھا اور آخر کار مجھے تم مل ہی گئے۔
اسی اثناء میں باتھ ٹب میں لیٹا شخص (پاکستان) بلاخوف و فکر سامنے کھڑے شخص (بھارت) پر گولی چلا دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ’جب گولی مارنی ہو تو مار دو، بات نہ کرو۔‘
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خواجہ آصف کی اس پوسٹ پر خوب قہقہے لگائے جا رہے ہیں کہ جبکہ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔