• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے جمعے کو کراچی بھر میں احتجاج کی کال دے دی

فائل فوٹو ۔منعم ظفر
 فائل فوٹو ۔منعم ظفر

جماعت اسلامی نے جمعے کو کراچی بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔

ادارہ نورِحق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ قوم کا ہر فرد اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پر فرض ہے کہ ملک کی سالمیت کےلیے متحد ہو جائے۔

بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف پورے ملک میں یکجہتی کی فضا قائم ہے، بھارت کی بزدلانہ کارروائی میں 30 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے، جس کے بعد پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کردیا کہ وہ ایک قابلِ فخر فورس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت این سی سی ٹریننگ کو فوری طور پر بحال کرے تاکہ نوجوان نسل میں قومی دفاع کا جذبہ پیدا ہو۔

 انہوں نے بھارت، امریکا اور اسرائیل کو پاکستان کے مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا رویہ بھی مظلوموں کےلیے سخت ہے، جس کی مثال کشمیر اور فلسطین جیسے حل طلب مسائل ہیں۔

جماعت اسلامی نے جمعے کے روز کراچی بھر میں احتجاج کی کال دی ہے جبکہ اسکولوں میں بھی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید