• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ارتضیٰ عباس طوری کی پرانی ویڈیو صارفین کو غمگین کر گئی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملے میں شہید ہونے والے ارتضیٰ عباس طوری کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ننھے شہید کو شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے اشعار پڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ننھے شہید ارتضیٰ کو یہ کہتے ہوئے سن سکتے ہیں کہ میں اقبال کا جنم دن منانے جا رہا ہوں۔

اس کے بعد اپنے معصوم انداز، توتلاتی زبان میں علامہ اقبال کے اشعار پڑھتے ہیں کہ ’تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا، ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں‘۔

سوشل میڈیا پر معصوم ارتضیٰ عباس کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے غم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے صاحبزادے شہید ارتضیٰ عباس طوری 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر کے علاقے داورندی میں ہونے والی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔