• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے: حنیف عباسی

حنیف عباسی— فائل فوٹو
حنیف عباسی— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے معصوم بچوں کو مارا اور دنیا ہندوستان کا یہ چہرہ اپنے سامنے رکھے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ موقع ہے جب پاکستانی کو یک زبان ہو کردشمن کو پیغام دینا ہے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں جو پاکستان پر حملہ کیا وہ نئی بات نہیں، بزدل دشمن نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہمارے شاہینوں نے وہ طیارے گرائے جس کا گجرات کا قصاب مودی ڈھنڈورا پیٹتا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔ نیپال، آسٹریلیا، کینیڈا، بنگلادیش، برطانیہ میں بھارت دہشت گردی کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک فوجی کے مقابلے میں 100 دہشت گرد ماریں گے، ہم 30 سال سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ آپ نے ہمارے معصوم شہریوں کی جان لی اور آج آپ کے سپاہی سفید جھنڈے لہرا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب جہاز اڑنے کا فیصلہ ہم نے کرنا ہے، شاہینوں نے اپنی حدود میں رہ کر آپ کو ٹارگٹ کیا، ہم نے آپ کا ایک شہری نہیں مارا، ابھی ہم نے کچھ نہیں کیا، ابھی ہماری بارے آئے گی۔

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو آئینہ دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی میں آج تک اپنا حصہ نہیں ڈالا، جب بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو دہشت گردی کرتے ہیں۔

پاک فوج کی حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں کہا کہ سندور کو پاکستانی فوج نے تندور بنادیا۔

انہوں بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں زیادتی ہوئی اسکی تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ان کےلیے پیغام ہے جس نے پاکستان کا کھایا اور بڑے ہوئے، پاکستان کے جہاز میں سفر کر کے دنیا میں گئے، اب وہاں جا کر پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جو پاکستان میں بیٹھ کر فوج پر تنقید کرے گا وہ غدار وطن کہلائے گا، جو باہر بیٹھے ہیں وہ سن لیں، ہم جنگ سے فارغ ہو کر آپ کو گھسیٹ کر لائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید