کراچی(اسٹاف پورٹر) مدد گار 15نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئےلڑائی جھگڑے میں ملوث ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا،ایس ایس پی مددگار 15 نے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ،تفصیلات کے مطابق کالر بلال نے مددگار 15 کو اطلاع دی کہ نیو کراچی داتا ہوٹل کے قریب جھگڑا ہوا رہا،فوری پولیس مدد درکار ہے۔15 سرجانی یونٹ سے اے ایس آئی آغا محمود اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر گئے اور وہاں سے ایک شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کیا۔مزید برآمدہ اسلحہ اور گرفتار شخص کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے کے سپرد کیا گیا، ایس ایس پی مددگار 15 عمران شوکت نے 15 سرجانی یونٹ کے جوانوں کو امن امان کی صورت حال پر قابو پانے کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔