• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشی خان نے بھارتی میڈیا، سیاستدانوں اور عوام کو کھری کھری سنا دیں

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بےباک شخصیت مشی خان نے ایک بار پھر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت پیغام جاری کیا ہے۔ 

پہلگام واقعے اور پاکستان پر بھارتی حملے کے بعد مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے بھارتی میڈیا، سیاستدانوں اور عوام کو کھری کھری سنا دیں۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں مشی خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، میجر گورو آریہ اور ارناب گوسوامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بھارت کے لوگ اتنے زہریلے اور نفرت سے بھرے ہوئے ہیں، مودی اور تمہارے جنگی بھونپو، گورو آریہ اور ارنب گوسوامی سن لو! ہماری خاموشی ہماری کمزوری نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے تمہیں جواب دینا شروع کر دیا ہے اور بار بار دیں گے، ہماری فوج، بحریہ اور فضائیہ جانتی ہے تم سے کیسے نمٹنا ہے، تمہارے جہازوں پر حملہ دیکھا؟ اب طبیعت درست ہوئی؟

ان کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ اگر حملہ کرنا ہے تو سامنے سے آؤ، بزدلوں کی طرح رات کے اندھیرے میں نہیں، تم لوگ چالاک بنتے ہو، مگر ہم تم سے نمٹنا جانتے ہیں، بھارتی عوام بھی اپنے حکمرانوں کی طرح سفاک اور نفرت سے بھرپور ہیں اور اگر کسی نے میرے ان باکس میں آکر بکواس کی، تو میں خود نمٹ لوں گی، اللّٰہ ہمارے ساتھ ہے اور ہماری فوج مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ مشی خان طویل عرصے سے بھارت کی پالیسیوں پر تنقید کرتی آئی ہیں اور ہر موقع پر پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت میں آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید