• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین اوراہلخانہ کیلئے 26لاکھ 18ہزار جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیئے۔ پنجاب پولیس نےرواں سال کے دوران 2248 گینگز کے 5534 کارندے گرفتار کیے ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسر وں گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ دوران ڈیوٹی پولیس افسران و جوان انتہائی الرٹ رہیں اورشر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔