• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان رفیق کا جناح ہسپتال کادورہ،غفلت برتنے پر AMS معطل

لاہور (جنرل رپورٹر )صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے فولو اپ دورہ کرنے جناح ہسپتال لاہور پہنچ گئے۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن طارق محمود رحمانی اور چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر صحت نے مریضوں کی آسانی کیلئے پرچی کاؤنٹرزبڑھانے، کیو مینجمنٹ سسٹم اور ون پیشنٹ ون اٹینڈنٹ کے اصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔دورہ کے دوران صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے غفلت برتنے پر اے ایم ایس جناح ہسپتال کو معطل کر دیا۔صوبائی وزیر نے مختلف وارڈزکادورہ کیا اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرسیدمحسن علی شاہ بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید