• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTIحکومت کا ایم ٹی آئی ایکٹ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں نئے نام سےلاگو

لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) حکومت پنجاب نے سابقہ پی ٹی آئی حکومت کے ایم ٹی آئی ایکٹ کو سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں نئے نام سے لاگو کرتے ہوئے دل کے دوبڑے ہسپتالوں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں پنجاب سپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشن ایکٹ2025 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپاڑٹمنٹ نے گزشتہ روز پنجاب کے دل کے دو اسپتالوں پر پنجاب سپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشن ایکٹ2025عملی طور پر لاگو کردیا گیاہے اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور ونواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں پنجاب اسپیشلائزد میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایکٹ کی سیکشن (1)3 لاگو ہو گیا ہے اب دونوں اسپتالوں پر پنجاب سول سرونٹس ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوگا،امراض قلب کے اسپتالوں میں ملازمین کی بھرتی اور مدت ملازمت کا فیصلہ بورڈ کرے گا،ڈاکٹرز اور عملے کو سرکاری ملازم کا درجہ حاصل نہیں ہوگاسپیشلائزڈ میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2025 کے تحت بورڈ وسیع اختیارات کا حامل ہوگا ۔
لاہور سے مزید