• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، باپ بیٹا جاں بحق،2زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) مسلم ٹاون کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔جس سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق مسلم ٹاون جناح انڈر پاس کے قریب اینٹوں سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہو ئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹرالی پر سوار پر 4 مزدور اینٹوں کے نیچے دب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا تھے۔
لاہور سے مزید