لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے زیراہتمام پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز کے اساتذہ کی تربیت کے لیے لائف سیونگ سکلز پر مشتمل ورکشاپس کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے کی پہلی ورکشاپ منگل کو یو ایچ ایس جناح کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں لاہور کے مختلف میڈیکل کالجز اور تدریسی اسپتالوں سے تعلق رکھنے والے 20 فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا اہتمام یو ایچ ایس پروفیشنل سکلز ڈیولپمنٹ سینٹر نے کیا۔افتتاحی سیشن کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم نے کی۔