کراچی میں ناردرن بائی پاس پر ڈمپر کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
جاں بحق افراد کے کزن عبدالرحیم نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد ناردرن بائی پاس سے گلشن معمار کےلیے جارہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں اسامہ اور سلیمان باپ بیٹا جبکہ فراز انکا کزن تھا۔
فراز کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ سلیمان 4 بچوں کا باپ تھا اور ٹرانسپورٹ کا کام کرتا تھا۔