• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف نئی دلی میں احتجاج


بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فلسطین حامی تنظیموں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے مظاہرین نے ’’اسرائیل قوم نہیں وحشی دہشت گرد‘‘ ہے، ’’بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے‘‘ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی روکنے، فوری جنگ بندی اور مودی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 56 ہزار 77 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 31 ہزار 848 زخمی ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید