• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ، شعیب ملک مستعفی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینٹورز کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں رخصت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سابق کپتان شعیب ملک نے سب سے پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اوروقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ دو سابق کپتانوں مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔