• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کو تین دن کے اندر تفصیلات فراہم کرنے کیلئے نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے لئے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کو تین دن کے اندر تفصیلات فراہم کرنے کے لئے نوٹسز جاری کر دیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی ڈیفنس میں چار جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کریں ۔ واضح رہے سابق صدر پرویز مشرف کے ڈیفنس میں چار پلاٹ ہیں جس کی ضبطی سے متعلق اسلام آ باد کی خصوصی عدالت کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈی ایچ اے کو سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ این این آئی کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی کراچی میں جائید اد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسپیشل جج اسلام آباد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ نے عملدرآمد شروع کرادیا ہے۔
تازہ ترین