• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے ویڈیولنک کے ذریعے مذاکرات شروع ہونگے، مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے آئندہ ہفتے پاکستان دورے کا بھی امکان ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی ایم ایف کا دورہ ایک ہفتے تاخیر کا شکار  ہوا ہے۔

آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید