کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ، 2 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 25 سالہ انس ولد اختر زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق متوفی گرومندر کا رہائشی اور مل ایریا میں فیکٹری میں کام کرتاتھا، عینی شاہدین نے ریسکیو ادارے کے رضاکاروں کو بتایاکہ موٹرسائیکل سوارنوجوان کو تیز رفتار بس نے ٹکر ماری تھی، کورنگی ناصر جمپ نیو آبادی کے قریب تیز رفتاردو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ،حادثے میں 40سالہ علی ولد عثمان جاں بحق اور 45سالہ یونس ولد عثمان اور50 سالہ سفیر ولد علی فرمان زخمی ہوگئے ،علاوہ ازیں بلدیہ سیکٹر e-12 میں مکان سے 40 سالہ علی ولایت ولد رمضان کی پھندا لگا لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور اس نے مبینہ گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، کلفٹن عبداللہ شاہ غازیؒ مزار کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم 60 سالہ بزرگ شہری کی لاش ملی جسے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کردیا گیا ، موت بظاہر طبعی بتائی جاتی ہے۔