• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ، اسرائیلی حملوں میں 22 بچوں سمیت 80 فلسطینی شہید

کراچی(نیوز ڈیسک)حماس نے کہا کہ فلسطینیوں کے گھروں پر بمباری اور قتل عام کرنے سے غزہ میں نتن یاہو کو کسی صورت فتح نہیں ملے گی۔غزہ کےطبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نےاسپتالوں سمیت آبادیوں پر حملے تیز کر دیے ہیں،22بچوں سمیت کم از کم 80فلسطینی شہید ہوئے،ان میں شمالی غزہ میں شہید ہونے والے 53 فلسطینی بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔روس، چین اور برطانیہ نے غزہمیں امداد کی تقسیم کے امریکی اسرائیلی منصوبے کو مسترد کر دیا، اس کی بجائے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر سے دو ماہ سے جاری ناکہ بندی ختم کرے۔جبکہ مشرق وسطیٰ کے دورے پرکے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ کے تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی صورتحال نہیں جس میںہم جنگ روک دیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، بدھ کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں نے شمالی غزہ کے جبالیہ میں گھروں کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم 53افراد شہید ہوئے۔

دنیا بھر سے سے مزید