• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں آج یوکرین روس براہ راست مذاکرات ہونے کی توقع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

طویل عرصے سے ایک دوسرے کے خلاف جنگ میں مصروف روس اور یوکرین کے براہ راست مذاکرات آج ترکیے کے شہر استنبول میں ہونے کی توقع ہے۔ 

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر ترک صدر سے ملاقات کے بعد ہی مذاکرات سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر آج انقرہ میں ترک صدر سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ مزاکرات کے حوالے سے کوئی اہم فیصلہ کریں گے۔

روسی وفد بھی مذاکرات کے لیے استنبول پہنچ گیا تاہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شرکت نہیں کریں گے۔

یوکرین روس کے براہ راست مذاکرات آج ترکیے کے شہراستنبول میں ہونے کی توقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید