اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی سلامتی کے خطرے کو کم کرنے کےلیے جامع سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کے سلسلہ کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب یمن کے خوثیوں سے جنگ بندی کا اعلان قابل تعریف ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والا اتفاق رائے بین الاقوامی سطح پر جہاز رانی کے لیے ساز گار ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ موقع ضائع کرنے کے لیے نہیں نہ اس کا غلط فائد اٹھایا جانا چاہیے، بلکہ یمن کے اندرونی معاملے پر سیاسی عمل کو آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ساڑھے 19 ملین آبادی کو امداد کی ضرورت ہے، جس میں 17 اشاریہ 1 ملین شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ 12 ملین نو عمر بنیادی ضروریات کی سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یمن کے اندرونی خلفشار کے خاتمے کےلیے یمن کے لوگوں یمن کی لیڈرشپ چنے کےلیے اقوام متحدہ کے تحت سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔