کراچی میں باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے بیٹوں کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی میں بیٹوں کے خلاف باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان دونوں بھائیوں کو عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمان نے اپنے باپ کو کیوں مارا؟
تفتیش افسر نے کہا کہ ملزمان نے بتایا ہے کہ باپ بچپن سے انہیں مار پیٹ کرتا تھا۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیس کی پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ جوہر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔