حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و پروفیسر تزین حسین نے دوسرے شوہر سے پہلی ملاقات کا احوال سنا دیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اسی دوران پوڈکاسٹر نے تزین حسین سے سوال کیا کہ ان کی اپنے موجودہ شوہر عامر سیدین سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟
انہوں نے اپنے دوسرے شوہر سے پہلی ملاقات اور اپنی لو اسٹوری کی شروعات کا سہرا پوڈکاسٹ کے سر سجادیا۔
اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر میرے فرینڈ سرکل سے ہی ہیں۔ تاہم انہوں نے میرا انٹرویو نجی میگزین کے پوڈکاسٹ میں دیکھا، اس انٹرویو سے وہ بہت متاثر ہوئے اور ہمارے ایک مشترکہ دوست سے رابطہ کیا اور تعارف کروانے کی درخواست کی۔
تزین حسین نے بتایا کہ اس کے بعد ہمارے ایک مشترکہ دوست نے باضابطہ طور پر ہماری پہلی ملاقات کروائی، جو اب شادی میں تبدیل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ تزئین حسین کے دوسرے شوہر عامر سیدین ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہے، تاہم اعلیٰ تعلیم انہوں نے لاہور سے حاصل کی ہے اور 2001ء سے ریاض میں مقیم ہیں۔