• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیفالی جری والا کی موت کے بعد ماہر امراض قلب کی وارننگ

شیفالی جری والا کی موت کے بعد ماہر امراض قلب نے وارننگ جاری کردی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق 2002ء ریمکس گانے ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی 42 سالہ شیفالی جری والا کی اچانک موت دل کا دورہ بتائی گئی، تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹس کے بعد معلوم ہوگی۔

اداکارہ کی اچانک موت پر طبی ماہرین نے امراض قلب سے ہونے والی اموات میں بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق نوجوان میں دل کے دورے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کی سب سے بڑی وجہ ہائی کولیسٹرول، دائمی تناؤ، تمباکو کا استعمال اور لوگوں میں دل کی بیماری کی خاندانی تاریخ ہے۔

دبئی کے اسپتال میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر کرشنا سرین ایم ایس نائر کا کہنا ہے کہ شدید تناؤ دل کے دورے یا کارڈیک اریسٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شدید تناؤ ضرورت سے زیادہ جسمانی مشقت، یا شدید جذباتی صدمے، جیسے شدید غم یا غصے سے ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق خواتین میں دل کے دورے کے خطرے کی بڑی وجوہات اسٹیرائیڈز، نیند کی کمی اور ہارمونز کا علاج ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اینٹی ایجنگ ادویات ماہرین کی ہدایت کے مطابق استعمال کرنی چاہیئں جبکہ کارڈیک اریسٹ کی عام وجہ نیند کی کمی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین کے لیے اسٹیرائیڈز اور ہارمونل علاج، جیسے ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی (ایچ آر ٹی فار مینوپاس) اور مانع حمل ادویات کا استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
صحت سے مزید