• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ہانیہ عامر نے خفیہ طور پر منگنی کرلی؟ حقیقت سامنے آگئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سوشل میڈیا صارفین ایک ایسی ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ گئے جس میں ’ہانیہ عامر‘ کی منگنی کی تقریب دیکھی جاسکتی ہے۔ 

ہوا کچھ یوں کہ ان دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک مختصر ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک نوجوان خاتون کو گجرے پہنتے، مبارک باد کے ساتھ گلدستہ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ماحول سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تقریب خاتون کی منگنی کی ہے، خاتون کو دیکھ کر صارفین گمان کر بیٹھے کہ مذکورہ ویڈیو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ہے۔

بیشتر صارفین وائرل ویڈیو کو دیکھ کر خوشی سے نہال تو بعض نے میرے ہمسفر کی اداکارہ کو خاموشی سے منگنی کرنے پر مبارک باد بھی دے ڈالی۔

تاہم حقیقت میں ایسا نہیں، بلکہ انٹرنیٹ صارفین کو ہانیہ عامر کی ایک اور ہمشکل مل گئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا انفلوئنسر بشریٰ میمن کی منگنی کی ہے، جس کی تصدیق انہوں نے خود کی اور بتایا کہ ویڈیو میں موجود شخص ان کے منگیتر عمر حسین ہیں۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر کی اداکارہ سے غیر معمولی مشابہت کی ایک وجہ ان کا ہیئر اسٹائل، لباس اور تاثرات بھی ہیں، جسے دیکھ کر صارفین الجھن کا شکار ہوگئے اور انہیں ہانیہ عامر سمجھ بیٹھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید