• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور ظفر خان اپنی بہن سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

نور ظفر خان اپنی بہن سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں، ریحام خان کو فیمینسٹ سے متعلق بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سارہ نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، وہ صرف اپنی ذاتی رائے کا اظہار کر رہی تھیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف بہنیں سارہ خان اور نور ظفر خان اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی حمایت کرتی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں ایک تنازعے نے جنم لیا جب سارہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ فیمینسٹ کی حامی نہیں، وہ گھر پر رہنا پسند کرتی ہیں اور انہیں بلوں کی لائن میں کھڑے ہونا پسند نہیں، یہ کام ان کے شوہر کر لیتے ہیں۔

سارہ کے اس بیان پر ریحام خان نے ایک انٹرویو میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سارہ خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ آج ڈراموں میں کام کر رہی ہیں تو اس کی ایک وجہ فیمینسٹ خواتین ہیں جنہوں نے خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔

تاہم نور ظفر خان اپنی بہن سارہ کے دفاع میں سامنے آئیں اور الزام لگایا کہ ریحام خان نے اپنے بیان میں سارہ کی بیٹی الیانہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 نور نے کہا کہ فیمینزم کا مطلب کسی اور عورت کو نیچا دکھانا نہیں، بلکہ سب عورتوں کی رائے کا احترام کرنا چاہیے، ریحام کو چاہیے کہ وہ تمام خواتین کو اُبھاریں، نہ کہ تنقید کا نشانہ بنائیں۔

سوشل میڈیا پر اس موضوع پر شدید بحث چھڑ گئی، کچھ صارفین سارہ خان کی حمایت کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ سارہ کو بھی اپنی رائے دینے کا حق ہے، ریحام صرف فلک شبیر کی بیوی سے جل رہی ہیں۔ 

جبکہ دوسرے صارفین کا کہنا ہے کہ نور غلط سمجھ رہی ہیں، ریحام نے صرف تعلیم کی بات کی ہے، بچی کا ذکر نہیں کیا۔

 ایک صارف نے کہا کہ مجھے ریحام خان پسند نہیں لیکن اس بار وہ ٹھیک ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید