• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، شاندار کامیابی اور فتح پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔

لاہور میں یوم تشکر پر ایوان وزیر اعلیٰ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرچم کشائی کی۔

 تقریب میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ نڈر لیڈر شپ، دلیر افواج پاکستان اور متحد قوم کے غیر متزلزل اتحاد کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے داعی ہیں مگر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید