• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باقی رہ جانے والے 65 ہزار حاجیوں کیلئے سعودی حکومت سے بات کی ہے: وفاقی وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کو خط لکھا کہ ہمارے باقی رہ جانے والے 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دیں اس پر سعودی جواب کے منتظر ہیں۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کو ملنے والا حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار کا تھا، جس میں 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ کوٹہ تھا۔

وزیرِ مذہبی امور نے ایوان کو بتایا کہ حج کےلیے اپلائی کرنے کی تاریخ 14 فروری تھی، جن کمپنیوں نے رقم جمع کروادی ان کو وہاں جگہ مل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے سعودی حکومت سے کہا ہے کہ تاریخ میں توسیع کی جائے، کمپنیوں کو پیسے جمع کروانے کےلیے 48 گھنٹے دیے جس پر 23 ہزار حاجیوں نے رقم جمع کروائی اس طرح ہمارے ایک لاکھ 15 ہزار حاجیوں کو اجازت مل گئی ہے۔

سردار یوسف نے مزید بتایا کہ ہم نے سعودی عرب کو خط لکھا کہ ہمارے 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دیں جس پر ابھی تک سعودی عرب کی جانب سے جواب نہیں آیا۔ دنیا بھر میں اب تک ساڑھے 3 لاکھ افراد کو حج کی اجازت نہیں مل سکی۔

اس معاملے پر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں اس معاملے پر وزیر کی بریفنگ سے مطمئن نہیں اور معاملہ واپس سینیٹ کی کمیٹی کے سپرد کر رہی ہوں۔

قومی خبریں سے مزید