سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت عالیہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے تحفظ کےلیے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف کارروائی اور ہراساں کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس عدنان کریم میمن نے استفسار کیا کہ کیا پولیس کا کام لوگوں کو ہراساں کرنا ہے؟
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے لوگوں کو ہراساں کرنا پولیس کی پرائم ڈیوٹی ہے۔
عدالت نے لڑکے اور اس کے گھر والوں کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے فریقین کو 29 مئی کےلیے نوٹس جاری کردیا۔