• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میں مزید ٹیمیں شامل کرنا ٹھیک، وجہ بھی بتائیں، ثمین رانا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے کہا ہے کہ کراؤڈ کو اسٹیڈیم میں لانے کےلیے فرنچائز کو مارکیٹنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ٹکٹوں سے فرنچائز کو پیسہ ملتا ہے، عوام کو مالی مسائل ہیں جس کے باعث ٹکٹیں سستی رکھیں، مزید فرنچائز کو پی ایس ایل میں شامل کرنا اچھا ہوگا لیکن ٹھوس وجہ ہونی چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی بار بار تبدیل ہونے کی وجہ سے فنانشل ماڈل ٹھیک نہیں ہو پایا،پچھلے دنوں پاک بھارت کشیدگی سے سے غیرملکی کھلاڑیوں کے اہلخانہ پریشان ہوگئے تھے۔جیو کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے قبل 5 فرنچائز خریدنے کے لیے 6 افراد تھے، پی ایس ایل 6 بار منسوخ ہوچکی تھی، پی سی بی کو بھی یقین نہیں تھا کہ پی ایس ایل کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے سال 5 فرنچائز خریدنے والوں نے لیگ کو کامیاب بنایا۔ جس فرنچائز نے پی ایس ایل میں کام کیا اسے آئندہ سال بڈنگ میں نقصان نہیں ہوگا۔ پی ایس ایل کو مالی فوائد سے زیادہ ملک کےلیے دیکھنا چاہیے، آئندہ دس سال کےلیے فرنچائز کے مالکانہ حقوق کےلیے سب سے پہلے موجودہ فرنچائز کو حق دیا جائے گا۔ پی ایس ایل میں کھلاڑی محدود ہیں، زیادہ فرنچائز سے کوالٹی پر سمجھوتا ہو جائے گا۔ چند میچز کے بعد قومی ٹیم کی کپتانی واپس لے لینے سے شاہین آفریدی پر بھی ضرور اثر پڑا ہوگا، شاہین آفریدی کی کپتانی میں جذبہ نظر آیا ہے، لاہورقلندرز ضرور فائنل جیتے گی۔

اسپورٹس سے مزید