پیرس ( رضا چوہدری /نمائند جنگ ) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر فرانس میں پاکستانی برادری نے بھی یوم تشکر منایا ، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے یوم تشکر کے اعلان پر پاکستان مسلم لیگ فرانس کے سینئر رہنماؤں، سردار ظہور اقبال چیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہم نے اللہ کی غیبی مدد اور مسلح افواج کی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور شاہینوں کی جرات بہادری کی بدولت جیتی ہے، معروف دانشور محمودراہی نے کہا آج ہم پوری قوم اور اورسیز جنگ میں کامیابی یوم تشکر سے منارہے ہیں۔