وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک سے کام جاری ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان منظم جرائم کی روک تھام میں تعاون کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے اے این ایف نے 4.3 ٹن افیون پکڑی، مالیت 22 ملین پاؤنڈ بنتی ہے۔