خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو موصول ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری کی جانب سے وزیرِاعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی (اتوار) کو بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔
20 جولائی کو اسمبلی کے اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن ارکان کی تعداد 53 ہو جائے گی۔
خیبر پختون خوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد 92 ہے۔