• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: بس پر فائرنگ سے جاں بحق تینوں افراد کی میتیں کراچی منتقل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان میں بس پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی میتیں کراچی منتقل کردی گئیں۔ مقتولین کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق میتوں کو سندھ حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان سے کراچی منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر وزیرِ بلدیات سعید غنی اور اعلیٰ انتظامی افسران موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کی میتوں کو پی آئی بی کالونی پہنچا دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر کے ایم سی کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائےگی۔

قومی خبریں سے مزید