• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’گلاس ورکر‘ امریکا میں نمائش کیلئے پیش

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’گلاس ورکر‘ امریکا میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔

فلم گلاس ورکر پاکستان میں پچھلے سال جولائی میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کی کہانی اور ہدایات عثمان ریاض نے دی ہیں۔

اینیمیٹڈ فلم گلاس ورکر دو ایسے افراد کی کہانی ہے جو غربت میں زندگی بسر کرتے ہیں، ان میں ایک لڑکا اپنے والد کی شیشے کی دکان پر کام کرتا ہے، جو کافی با صلاحیت ہے۔

  اس فلم میں دوسرا کردار ایک لڑکی کا ہے جس کے والد فوج میں ہیں۔

کچھ عرصہ قبل فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو آسکر ایوارڈز 2025ء کے لیے ’بہترین بین الاقوامی فیچر فلم‘ کی کیٹیگری میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید