• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈراموں میں ہر طرف شوہر کی بے وفائی اور دوسری شادی دکھایا جارہا ہے، شیما کرمانی برہم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

معروف رقاصہ، سماجی کارکن اور خواتین کے حقوق کی علمبردار شیما کرمانی نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ آج کل کے ڈرامے حقیقی زندگی سے ہٹ کر ایسی کہانیاں دکھا رہے ہیں جو معاشرے میں بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔

شیما کرمانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں ہر طرف ایک ہی موضوع شوہر کی بے وفائی اور دوسری شادی دکھایا جا رہا ہے، جو کہ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہر مرد دوسری شادی کرنا چاہتا ہے یا ہر گھر میں ساس ایک سازشی کردار نبھا رہی ہوتی ہے، یہ ایک غیر حقیقی اور منفی تصور ہے جسے مسلسل فروغ دیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مردوں کے رویے وقت کے ساتھ مزید بگڑتے جا رہے ہیں، اور اس کی بڑی وجہ وہ مواد ہے جو وہ بچپن سے دیکھتے اور سنتے آئے ہیں، آمریت اور ٹی وی پر دکھائے گئے مردانہ غلبے نے نئی نسل کے رویوں کو متاثر کیا ہے، آج کا مرد پچھلی نسل سے کہیں زیادہ سخت گیر اور خود پسند ہو چکا ہے۔

شیما کرمانی نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اور ایسے مواد کو فروغ دے جو معاشرتی اصلاح کا سبب بنے، نا کہ معاشرتی بگاڑ کا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ایک طاقتور ذریعہ ہے، اسے معاشرے کی مثبت عکاسی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید