• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا یا کسی کا بھی آخری وقت تنہائی و خاموشی سے نہ آئے: درِ فشاں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی موت نے جہاں ہر ایک کا دل دہلا دیا وہیں معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کو بھی اپنی موت کے حوالے سے پریشان کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارمز انسٹاگرام پر اداکارہ نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے لکھا کہ موت تو آنی ہے لیکن دعا ہے کہ یہ تنہائی میں نہ آئے۔

انہوں نے طویل پوسٹ میں متوفیہ اداکارہ کا نام لیے بغیر لکھا کہ حال ہی میں زندگی کے بارے میں بہت گہرائی سے سوچ رہی ہوں، کسی بڑے خوابوں یا کامیابی کے حوالے سے نہیں بلکہ چھوٹے، پرسکون لمحات جو حقیقت کا احساس دلاتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ہمیشہ بڑے بریک، بہترین وقت کے منتظر رہتے ہیں، بہت وقت اس انتظار میں گزار دیتے ہیں کہ صحیح وقت آئے گا تو یہ کریں گے وہ کریں گے اسی انتظار میں ہم حال (موجودہ وقت) میں جینا چھوڑ دیتے ہیں۔

درِ فشاں کے مطابق ’موت‘ ایک بھاری لفظ ہے، جو بِنا بتائے آتی ہے، آپ اپنے پیاروں کے بیچ موجود ہوں، یا سو رہے ہوں یہ کبھی بھی آسکتی ہے لیکن میر دعا ہے کہ جب بھی میرا یا کسی کا بھی آخری وقت آئے تنہائی میں خاموشی سے نہ آئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید