• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایما واٹسن پر 6 ماہ تک ڈرائیونگ کرنے پر پابندی

برطانوی اداکارہ ایما واٹسن ۔ فوٹو فائل
برطانوی اداکارہ ایما واٹسن ۔ فوٹو فائل

برطانوی اداکارہ ایما واٹسن پر چھ ماہ تک ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

ہیری پوٹر فرنچائز میں ہرمیون کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی 35 سالہ اداکارہ پر یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب انھیں حکام نے تیز رفتار ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑا۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انھیں اب قانونی شکنی پر ہائی وائیکومبے مجسٹریٹ کورٹ میں مجموعی طور پر 1044 پاؤنڈ کی رقم بھی جمع کرانا ہوگی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایما کو گزشتہ برس جولائی میں آکسفورڈ میں 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا حالانکہ وہاں پر اسپیڈ کی حد 30 میل فی گھنٹہ ہے، یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت ان کے لائسنس پر 9 پوائنٹس تھے۔ 

کیس کی سماعت کے موقع پر وہ عدالت میں نہیں تھیں ان کے نمائندے نے ان کی نیابت کے فرائض انجام دیے۔ 

انکے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ ایما واٹسن آکسفورڈ میں طالبہ ہیں، وہ جرمانہ ادا کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ 

واضح رہے کہ ایما  2023 سے آکسفورڈ میں زیر تعلیم ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید