• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کرینگے

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے، چینی وزیرِ خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے۔

افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔

 مذاکرات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کریں گے، پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار 19 سے21 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے، اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ کی جنوبی ایشیاء کی صورتِ حال پر گفتگو ہو گی۔

دونوں وزرائے خارجہ امن و استحکام سمیت علاقائی صورتِ حال کا جائزہ لیں گے، ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

ملاقات میں عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا، یہ دورۂ پاک چین اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ہے، دورہ دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید