• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی اعظم سواتی کی درخواست خارج

پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی—فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی—فائل فوٹو

کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے اے ٹی سی نے اعظم سواتی کی درخواست خارج کردی۔ 

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان سے صرف فیملی کے ارکان ملاقات کر سکتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے سماعت ہوئی۔

اعظم خان سواتی کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کی۔

سماعت کے دوران سپرنٹندنٹ جیل نے موقف اختیار کیا کہ جیل رولز کے مطابق ملزمان کے فیملی ممبر ہی ملاقات کر سکتی ہیں۔

عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمان سے صرف فیملی کے ارکان ملاقات کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید