• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے 12 اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی

مریم نواز(فائل فوٹو)۔
مریم نواز(فائل فوٹو)۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بارہ اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔ 

خصوصی اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا، محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے۔ ان کے ہوتے ہوئے کرپشن افسوسناک ہے، کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی، کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے، مجموعی پرفارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر شہر میں ماڈل رکشہ اسٹینڈ بنانے اور سڑکوں کے درمیان سے بجلی کے کھمبے ہٹانے کا حکم دیا۔

انھوں نے تجاوزات کے خاتمے کے بعد واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور عارضی تجاوزات روکنے کے لیے لین مارکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید