• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں لاوارث کھڑی پورشے کو دیکھ کر غیر ملکی دنگ رہ گیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چین میں ایک غیر ملکی دروازہ کھلی لاوارث کھڑی لگژری کار کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

غیر ملکی سیاح چین کی ایک مصروف سڑک پر دروازہ کھلی لاوارث کھڑی پورشے کی ویڈیو بنا کر شیئر کرتے ہوئے حیران نظر آیا۔

ٹریول بلاگر ٹریوس لیون پرائس کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے اس کلپ میں اس نے لگژری کار کے پاس سے گزرتے ہوئے اس غیر معمولی منظر پر اپنی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں پرائس کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ صرف چین میں ہی آپ ممکنہ طور پر اپنی پورشے کو دروازہ کھلا چھوڑ کر لاوارث چھوڑ سکتے ہیں، یہاں حفاظت کا یہ معیار ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ آپ امریکا یا یورپ میں ایسا نہیں کر سکتے۔

سیاح کے یہ الفاظ حیرت اور تعریف کا ایک امتزاج پیش کرتے نظر آئے جن کا اظہار اس نے چین میں عوامی حفاظت کے غیر معمولی بلند معیار کو دیکھ کر کیا۔

پوسٹ کیے جانے کے بعد سے اس مختصر ویڈیو کو تقریباً ایک لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر دیکھنے والوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

بہت سے لوگوں اسے ناقابلِ یقین قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر نے چینی شہروں میں نافذ سخت سیکیورٹی اور نگرانی کے اقدامات کو سراہا ہے۔

ایک انسٹاگرام صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ لندن میں آپ اپنا فون نکال کر سڑک پر چل بھی نہیں سکتے کہ وہ چھینا جا سکتا ہے۔

چین میں موجود ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ یہاں نگرانی کا معیار کوئی مذاق نہیں ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شاید یہی وجہ ہے کہ ایسا منظر ممکن ہے۔

ایک حیران صارف نے تبصرہ کیا کہ کیا یہ جی ٹی اے ہے؟ جبکہ دوسرے نے اسے اگلے درجے کی سیکیورٹی قرار دیا۔

کچھ صارفین نے اس صورتِ حال کا موازنہ اپنے ممالک سے کیا، انگلینڈ سے ایک شخص نے لکھا کہ یہاں آپ اپنی چپلیں بھی لاوارث نہیں چھوڑ سکتے۔

دوسروں نے اس ظاہری حفاظت کو چین کے تکنیکی نگرانی کے نظام سے منسوب کیا ہے۔

ایک تبصرے میں لکھا گیا کہ ہاں کیونکہ چین ایک ایسا ملک ہے جہاں بڑے پیمانے پر نگرانی کے کیمرے لگے ہوئے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید