سائنسدانوں نے امریکا میں کم سن بچوں کے بالغ ہونے کی وجہ کا سراغ لگا لیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق بعض لڑکیاں 8 اور بعض لڑکے 9 سال کی عمر میں بالغ ہونے لگے ہیں۔
تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونے والا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے جو بلوغت کے عمل کو شروع کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کیمیل کے انسانی صحت پر اثرات کے لیے جامع تحقیق کی ضرورت ہے اور ابھی پابندی کی سفارش کرنا قبل از وقت ہے، لیکن والدین اپنے بچوں کی مصنوعات میں اس کی موجودگی کو چیک کریں۔