• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تونسہ: اسپتال لائے گئے 3 میں سے 2 بھائی دم توڑ گئے، والد کا زہر دینے کا الزام

فوٹو فائل
فوٹو فائل

تونسہ کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں 3 بھائیوں کو تشویشناک حالت میں لایا گیا ہے۔

ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال تونسہ کے مطابق 3 میں سے 2 بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے، تیسرے کی حالت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں بچوں کو بظاہر پیٹ کے مرض میں مبتلا بتایا گیا تھا۔

بچوں کے والد نے الزام عائد کیا کہ میرے بچوں کو زہر دیا گیا ہے۔

تونسہ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آنے پر واضح ہو گا کہ بچوں کی موت کی وجہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید