• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 6 افراد کے قتل کی وجہ خاتون کی موت کو قرار دے دیا گیا

پشاور میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کے قتل کی وجہ پولیس نے خاتون کی موت کو قرار دے دیا۔

پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی اور ایک بچہ شامل ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن نور جمال نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 6 افراد کے قتل کی وجہ خاتون کی موت ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ خاتون کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، قبر کشائی کیلئے لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

نور جمال نے کہا کہ واقعہ خودکشی تھا یا قتل، فریقین نے رپورٹ نہیں کی، 3 دن پہلے خاتون کی موت واقع ہوئی، ملزمان کو شک تھا کہ ان کی بہن کو بہنوئی نے قتل کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید