• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین ہے روس اور یوکرین سیز فائر کیلئے فوری بات چیت شروع کردیں گے، صدر ٹرمپ

فوٹوز فائل
فوٹوز فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پر دو گھنٹے بات ہوئی، روسی صدر سے بات چیت بہتر رہی، یقین ہے روس اور یوکرین سیز فائر کے لیے فوری بات چیت شروع کردیں گے، زیادہ اہم روس یوکرین جنگ کا خاتمہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس جنگ کے خاتمے کے بعد امریکا سے بڑے پیمانے پر تجارت کرنا چاہتا ہے، یہ روس کے پاس روزگار اور وسائل پیدا کرنے کا بھرپور موقع ہے، اسی طرح یوکرین بھی تعمیرِ نو کے عمل میں تجارت سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی، یورپی کمیشن کی صدر کو بھی پیوٹن سے ہوئی بات چیت سے آگاہ کیا، فرانس، اٹلی، جرمنی اور فن لینڈ کے سربراہوں کو بھی پیوٹن سے ہوئی بات چیت سے متعلق بتایا، پوپ لیو نے بھی امن مذکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید