وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر3بجے طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پرغور ہوگا۔
اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
جلال پوپیر والا میں گذشتہ رات کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا جس میں 19 افراد سوار تھے 18 افراد کو بچا لیا گیا، لاپتا ہونے والی ایک بچی کی لاش آج صبح مل گئی
عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا دفاعی وفد نے جمعرات کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
سندھ حکومت کی طرف سے پاکستان میں پہلی دفعہ اساتذہ کی استاد کو تیز، مؤثر اور جدید تدریسی نظام میں مدد کے لیے AI بیس آن لائن تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کا ہر قسم کی تجارت پر پابندی کے باوجود بھارت سے بلواسطہ درآمدات کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اگست 25 میں بھارت سے پاکستان کی بلواسطہ درآمدات 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، سالانہ بنیادوں پر اگست 2025 میں بھارت سے بلواسطہ درآمدات 37 فیصد بڑھیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور دیگر احتجاج کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 3 کیسز پر سماعت کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں ویزے کا جھانسہ دے کر آن لائن فراڈ کے کیس میں سائبر کرائم ایجنسی نے گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے تاہم تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی چینی قیادت اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنماوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
کورنگی کراسنگ اور کازوے بند ہونے پر رپورٹ طلب کرلی
سی ٹی ڈی سندھ کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب ریٹائر ہو گئے۔
عدالت نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو علاج و معالجے یا آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔
دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیح ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہے، یہ وفاق کی فوجی آپریشنز پر مرکوز پالیسی کے برعکس ہے۔
قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے استعفیٰ دے دیا
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بیجنگ میں چینی وزیر انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ سے ملاقات کی۔